اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیلی اخبار یروشلیم پوسٹ سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ صیہونی ریاست کے سرمایہ کار ایریل میرگلٹ نے فلسطین پر ناجائز قبضے کی ۷۰ ویں سالگرہ کے جشن میں کہا: عرب ممالک سے ہمارے تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں اور یہ ترقی ہماری ستر سالہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور عرب ممالک کے درمیان تفرقہ کی آگ بھڑکاتے ہوئے کہا: ان گزشتہ تمام سالوں میں ہمیں اور سنی عرب ممالک کو ایران کی طرف سے مشترکہ دھمکیوں کا سامنا رہا ہے۔
میرگلٹ نے مزید کہا: سعودی عرب کی جانب سے ۵۰۰ بلین ڈالر کے بجٹ سے ایک سوپر سٹی کا وجود عمل میں لانا جیسا کہ انہوں نے چند روز قبل اعلان کیا اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان روابط کے استحکام میں مددگار ثابت ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲